بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سر پر گیند لگنے سے دو سالہ بچے کی ہلاکت ٗ اٹلی کے شمالی شہر بولزانو میں پارکوں میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (این این آئی)اٹلی کے شمالی شہر بولزانو کے میئرنے شہر کے پارکوں میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے ٗ یہ اعلان ایک دو سالہ بچے کے سر پر گیند لگنے کے واقعہ کے بعد کیا گیا۔وہ بچہ اپنے گھر کی بالکونی میں تھا جب اسے گیند لگی اور اب ہوش میں ہے ٗجہاں کرکٹ کھیلی جارہی وہ اس جگہ سے 100 میٹر کے فاصلے پر تھا۔اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اور افغان کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں تاہم اطالویوں کی اس

کھیل میں بہت کم دلچسپی ہے۔بولزانو میں اب کرکٹ کا کھیل ٹینس کورٹس اور بیس بال کے میدانوں تک محدود کیا جا رہا ہے۔میئر رنزو کرامچی کے مطابق پابندی کے اطلاق کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب انھیں ایک جوڑے کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی کہ کرکٹ گیند لگنے سے ان کا بچہ زخمی ہوگیا ۔انہوںنے کہاکہ وہ ہی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ حالات کا جائزہ لیں گے۔اطالوی اخبار کوریئر ڈیلا سیرا کے مطابق ایک اور شمالی شہر بریسشیا نے 2009 میں عوامی مقامات پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔خیال رہے کہ الٹو ایڈیج بولزانو میں زیادہ تر جرمن زبان بولنے والے افراد رہتے ہیں اور اس کی سرحد آسٹریا سے ملتی ہے جبکہ شہر کے میئر کا تعلق سیاسی طور پر سینٹر لیفٹ سے ہے اور وہ کسی بھی امیگریشن مخالف جماعت کا حصہ نہیں ۔اکتوبر 2015 میں آلٹو ایڈیج کی مقامی ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ بولزانو میں 900 پاکستانی مقیم ہیں جبکہ علاقے میں ان کی کل تعداد 3000 ہے جبکہ افغان شہریوں کی تعداد بالتریب 100 اور 300 ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…