اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف لابنگ کر رہے ہیں اور بین الاقوامی میڈیا کو استعمال کیا جا رہا ہے، نجی ٹی وی کے معروف صحافی و اینکرسعید قاضی اور چوہدری غلام حسین کے انکشافات ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام
میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی و اینکر سعید قاضی اور چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف نواز شریف نے بین الاقوامی میڈیا کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید قاضی کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھےپاک فوج اور عدلیہ کے خلاف لابنگ کر رہے ہیں اور بین الاقوامی میڈیا کو کہا جا رہا ہے کہ فوج اور عدلیہ جمہوریت کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔یہ لوگ وہاں بیٹھ کر عدلیہ اور فوج کے خلاف بغض نکال رہے ہیں۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ یہ بات سنی جا رہی ہے کہ نواز شریف اور الطاف حسین کی خفیہ ملاقات لندن میں ہوئی ہے اگر ایسا ہے تو ایسے شخص کا کیا اسٹیٹس ہو سکتا ہے کیونکہ جو شخص الطاف حسین سے ملاقات کر سکتا ہے وہ وطن عزیز کا کیسے مخلص ہو سکتا ہے۔انہوں نے اس حوالے سےمزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!