منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے حق میں فیصلہ آ گیاتو نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے پر بحال ہو جائیں گے،شاہد مسعود کا دعویٰ

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف کے حق میں فیصلہ آ گیاتو نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے پر بحال ہو جائیں گے۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اسلام آباد میں بریف کیس گھوم رہے ہیں۔ نواز شریف کے حق میں نظر ثانی کا فیصلہ آنے کا مطلب یہ ہوا کہ وہ بحال ہو گئے جو کہ امکانات نہیں ہیں لیکن ان کے وزیر ایسا کہہ رہے ہیں تو بات کی جا سکتی ہے۔اگر وہ بحال ہو گئے تو ایک قافلہ

جی ٹی روڈ پر پھر چلے گا اور انہوں نے پہلا کام وہی کرنا ہے جوانہوں نے 12اکتوبر1999کو کیا تھا۔ اگر وزیر اعظم بحال ہو گئے تو ملک کا سسٹم اور نظام چلا جائے گا۔ میں ایسا خود سے نہیں بلکہ اطلاعات کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں بہتر یہی ہو گا کہ اس معاملے کو آئین، قانون، شواہد، سزا اور جزا کے تحت ہی رہنے دیا جائے ۔ اس بیان کو سب ذہن میں رکھیں کہ جس میں آرمی چیف کہہ رہے ہیں کہ ہمیں باہر کی مدد نہیں چاہئیے تو اس کی کوئی وجوہات ہیں جس کی بنیاد پر یہ بیان سامنے آیا،واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ نے آج سے پانامہ کیس نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کا آغاز کر دیا ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…