جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

شیخ رشید کے ہاتھ میں یہ لیڈیز پرس کس کا ہے؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا۔۔۔عوام کی بے چینی ختم

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد مین سٹریم میڈیا پر تو اِن رہتے ہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بھی وہ اس وقت سب کی نظروں میں ہیں اور لوگ ایک ہی سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے ہاتھ میں لیڈیز پرس کس کا تھا؟ اب شیخ رشید نے خود ہی اس کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد سمیت پاکستان کے متعدد سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات نے برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت انیل مسرت کی بیٹی

کی لندن میں ہونے والی شادی میں شرکت کی۔ شادی کی تقریب کے دوران شیخ رشید احمد نے نعیم الحق اور دیگر لوگوں کے ساتھ ایک تصویر کھنچوائی جو اس وجہ سے یاد گار بن گئی کیونکہ سب کو چہرے کم اور شیخ رشید کے ہاتھ میں لیڈیز پرس زیادہ نظر آرہا تھا۔ سوشل میڈیا پر یہ تصویر خوب وائرل ہوئی اور لوگوں نے طرح طرح کی باتیں گھڑیں لیکن اب شیخ رشید احمد نے خود ہی اس لیڈیز پرس کا معمہ بھی حل کردیا ہے۔حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت کیلئے شیخ رشید سپریم کورٹ آئے تو ایک خاتون صحافی نے ان سے اس پرس کا راز جاننے کیلئے سوال پوچھا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ’ایئرپورٹ سے سگار رکھنے کیلئے ایک لفافہ لیا تھا ، اگر ہمارا لفافہ بھی آپ کو پرس نظر آتا ہے تو پھر ہم کیا کہہ سکتے ہیں‘۔اب یہ لفافہ ہی تھا یا لیڈیز پرس یہ تو پاکستانی عوام خود ہی فیصلہ کریں گے :-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…