کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایک نئی ائر لائن رواں ہفتے پروازیں شروع کرے گی جس کے لیے کمپنی کی جانب سے سی اے اے کو درخواست دیدی گئی ہے ، سیال ائر کو رواں ہفتے آپریٹنگ لائسنس جاری کئے
جانے کا امکان ہے ۔ یہ کمپنی چار طیاروں کے ساتھ فلائٹ آپریشن شروع کرے گی ۔ سیال ائیر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ملکیت ہے ۔ سیالکوٹ میں ملک کا پہلا نجی ائر پورٹ بھی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے ہی قائم کیا ہے ۔