اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک فوج نے داعش کی کمر توڑ کررکھ دی,پاکستان کی بڑی ملزمیں قائم دہشتگرد تنظیم کا ہیڈکوارٹر تباہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور میں بڑی فلور ملز میں پاک فوج، حساس اداروں ، پولیس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کا پاکستان میں ہیڈکوارٹر پکڑا گیا، دو دہشتگرد ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں دلہ زاک روڈ فلورملز میں پاک فوج، حساس اداروں، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کرلی ہےسی ٹی ڈی ترجمان کے

مطابق فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر رات گئے فلورملز پر چھاپہ مار کارروائی کی تاہم فلور ملز میں موجود دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ترجمان کے مطابق کارروائی میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ فلور ملز کو کالعدم تنظیم داعش کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا اور یہ گروہ 2009 سے لے کر اب تک اسی مل سے دہشت گردی کی منظم کارروائیاں کررہا تھا جبکہ فلورمل کا کنٹرول افغانستان سے ہورہا تھا۔حکام نے بتایا کہ فلورملز سے باقاعدہ طور پر پریس ریلیز، آڈیو اور ویڈیو پیغامات کے علاوہ دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری کے حوالے سے خبریں بھی جاری کی جاتی رہی ہیں جبکہ خیبرپختون خوا سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں سے متعلق منصوبہ بندی بھی اسی جگہ سے کی جاتی تھی۔رسز اور دہشت گردوں کے مابین ہونے والے مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جن میں سے ایک کی شناخت کالعدم داعش خیبرپختون خوا کے کمانڈر سے ہوئی ہے جبکہ آپریشن میں 7 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملز کے اندر سے ملنے والے گولیوں کے خول کی فزانزک رپورٹ نے مزید خوفناک انکشافات سامنے آئے ہیں، فرانزک رپورٹ کے مطابق پشاور میں ہونیوالی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں یہی اسلحہ استعمال ہو رہا تھااور درجن سے زائد وارداتیں اسی اسلحہ کے ساتھ کی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…