جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

سیالکوٹ ٗ پولیس آفیسر کی جانب سے ڈسکہ جوڈیشل کمپلیکس کی حدود میں ایک خاتون پر تشدد

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

سیالکوٹ(این این آئی) پولیس آفیسر کی جانب سے ڈسکہ جوڈیشل کمپلیکس کی حدود میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نجی ٹی وی کی جانب سے نشر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ساتراہ تھانے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سرور ڈوگر زکیہ بی بی نامی خاتون کو متعدد افراد کی موجودگی میں تھپڑ مار ے ۔رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی زکیہ بی بی کی 3 ماہ قبل اغوا کی

جانے والی بہوں ثانیہ کو سول جج وقاص ہاشمی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائے تھے جنہیں پولیس نے کارروائی کے بعد بازیاب کرایا تھا۔زکیہ بی بی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پولیس حکام ثانیہ کو طنز کا نشانہ بنا رہے تھے اور جب انھوں نے اسے روکا تو پولیس افسر نے خاتون کو لوگوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ ان کی بہو کو بازیاب کرانے کے بعد میل پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہو کو 3 ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا اور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ان پر کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ زکیہ بی بی نے کچھ خواتین کے ساتھ مل کر اپنی بہو کو پولیس کی حراست سے آزاد کرانے اور پولیس آفیسر کو مارنے کی کوشش کی تھی تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خان نے واقعے کی تحقیقات کے لیے حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…