بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سندھ فٹ بال سیکرٹری سے بدتمیزی ٗجنید جہانگیر معطل

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے سیکرٹری رحیم بخش سے بدتمیزی کرنے پر ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹ بال کے سیکرٹری نے جہانگیر میموریل فٹ بال کلب کے آفیشل جنید جہانگیر اور اس کے کلب کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال کا کہنا ہے کہ جنید جہانگیر غیرمعینہ مدت تک سندھ فٹ بال کی کسی بھی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔دریں اثنا سندھ

فٹ بال کے سیکرٹری رحیم بخش نے اپنے بیان میں کہا کہ میں کراچی گیمز کی انتظامیہ سے درخواست کروں گا کہ وہ گیمز میں فٹ بال کیلئے ٹیمیں شامل کرنے کیلئے معطل کلب کے آفیشلز رابطہ نہ کریں اور اس کی ٹیموں کو ایونٹ میں شامل نہ کریں۔بصورت دیگر سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن گیمز کے خلاف احتجاج اور قانونی کارروئی کا حق رکھتی ہے۔ ادھر چنیسر گوٹھ فٹبال گرائونڈ میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ میں ملیر کی فٹبال کلب دلبود محمڈن کے دو پلیئرز ابرار اور سلمان کو ریفری سے گالم گلوچ اور اسٹنٹ ریفری پر تشدد کرنے پر پانچ،پانچ ہزار روپے جرمانہ اور چھ، چھ ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…