پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

راحیل شریف سعودی عرب میں کیا کررہے ہیں؟ پہلی بار تفصیلات سامنے آگئیں،سعودی سفیر کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ پوری دنیا پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کررہی ہے۔پاکستان کے سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بنایا گیا ہے، ان خیالات کا اظہارپاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ایڈمرل(ر) نواف احمد المالکی نے ایک انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک اس خطے میں ایک بڑا منصوبہ ہے۔

اس منصوبے سے پاکستان اور خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ سی پیک کے سلسلے میں ہمارے وفود کام کر رہے ہیں۔ سعودی عرب بھی سی پیک کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس منصوبے کے ذریعے پاکستان میں ترقی ہو گی اور ہم یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے اور پاکستان میں خوشحالی آئے۔نواف احمد المالکی نے صباح نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہم نے اسلامی فوجی اتحاد (IMA)بنایا ہے جس کی قیادت جنرل راحیل شریف کر رہے ہیں۔ اسلامی فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اسلامی ممالک میں انسداد دہشت گردی کے لئے یہ اتحاد قائم کیا گیا ہے۔ اس اتحاد کے ذریعے ہم ایک پرامن مسلم دنیا چاہتے ہیں۔ اسلامی فوجی اتحاد اسلامی دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے کردار ادا کرے گا۔ اس سلسلے میں ممبر ممالک کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ اسلامی فوجی اتحاد کے ذریعے پرامن مسلم دنیا کا خواب پورا کیا جائے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ پوری دنیا پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کررہی ہے۔پاکستان کے سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ ان کا تقرر ثابت کرتا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے کتنے گہرے تعلقات ہیں۔

ہم اسلامی فوجی اتحاد کے پلیٹ فارم سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایک مستحکم پاکستان چاہتا ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوسرے شعبوں کی طرح دفاع کے شعبے میں بھی تعاون کیا جائے گا۔۔ پا۔ ہم جلد ہی دفاعی شعبوں میں تعاون کے بہت سے معاہدوں پر دستخط کرینگے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…