پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

آئی سی سی کا پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کو انٹرنیشنل میچز کا درجہ دینے کا فیصلہ

datetime 11  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کو انٹرنیشنل میچز کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سیریز کے ذریعے کھلاڑیوں کے پاس اپنی انٹرنیشنل رینکنگ بہتر بنانے کا ندر موقع ہے۔جنوبی افریقی کپتان فرینکوئس ڈیو پلیسی کی قیادت میں 14 رکنی ورلڈ الیون پہنچ چکی ہے جہاں مہمان ٹیم اور پاکستان کے درمیان تین بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔آئی

سی سی نے مذکورہ سیریز کو انٹرنیشنل میچوں کا درجہ دیا ہے جس کی بدولت کھلاڑی اپنی درجہ بندی میں بہتری لا سکتے ہیں البتہ سیریز کے نتیجے کا قومی ٹیم کی رینکنگ پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے عماد وسیم 780 پوائنٹس کے ساتھ سب سے بہترین باؤلر ہیں اور سیریز میں ان کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نظر نہیں آتا تاہم دوسرے نمبر پر موجود عمران طاہر اور پانچویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈین اسٹار سیمیول بدری اپنے پوائنٹس کی تعداد بڑھا سکتے ہیں۔عمران طاہر عالمی نمبر ایک باؤلر تو نہیں بن سکیں گے لیکن سیریز اچھی کارکردگی کی بدولت عماد وسیم سے فاصلہ کم ضرور کر سکتے ہیں البتہ سیمیول بدری اچھی کارکردگی سے افغانستان کے راشد خان کو چوتھے نمبر سے محروم ضرور کر سکتے ہیں۔بیٹنگ کی بات کی جائے تو ورلڈ الیون کے کپتان فرینکوئس ڈیو پلیسی واحد بلے باز ہیں جو آٹھویں نمبر پر موجود ہیں اور ان کے علاوہ دونوں ٹیموں کا کوئی بھی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں موجود نہیں۔ہاشم آملا 15ویں نمبر کے ساتھ دوسرے کامیاب ترین بلے باز ہیں جبکہ رینکنگ میں بابر اعظم 27 اور احمد شہزاد 31ویں نمبر پر موجود ہیں اور دونوں ہی کھلاڑی اچھی کارکردگی کے ساتھ اپنی رینکنگ میں بہتری لا سکتے ہیں۔ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 12 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے بعد یہی گراؤنڈ 13 اور 15

ستمبر کو مزید دو ٹی20 میچز کی میزبانی کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…