منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

شام میں روسی فضائیہ کی نقل مکانی کرنیوالے افرادکی کشتیوں پر بمباری،34 ہلاک

datetime 11  ستمبر‬‮  2017 |

دمشق(این این آئی)شام کے شہر دیرالزور کے قریب کشتیوں کے ذریعے دریائے فرات کو عبور کرنے والے شہریوں پر روسی فضائیہ کے حملوں کے نتیجے میں 34 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی برطانوی مبصر تنظیم نے روسی فضائی کارروائی سے ابتدائی طور پر 21 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم بعد میں جاں بحق

افراد کی تعداد 34 تک پہنچ گئی۔برطانوی تنظیم کا کہنا تھا کہ اکثر لاشیں دریا میں میں موجود تھیں۔تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ فضائی کارروائی میںں ’40 سے زیادہ کشتیوں’ کو نشانہ بنایا گیا جو البولیل شہر سے شہریوں کو لے کر دیرالزور کے ساحل کی طرف آرہی تھیں۔مبصر تنظیم شام میں کام کرنے والے نیٹ ورک کے ذرائع سے معلومات حاصل کرتی ہے اور اس بات کا تعین کرتی ہے کہ واقعات میں کس اتحاد کے جہازوں کا استعمال ہوا ہے اور اس کے علاوہ واقعے کا مقام، پرواز کے پیٹرن اور گولیاں کے استعمال کا تعین بھی کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ روس نے شامی صدر بشارالاسد کے اتحادی کی حیثیت سے ان کی حمایت کیلیے ستمبر 2015 میں شام مداخلت کی تھی۔اس تازہ کارروائی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے روسی فضائیہ کی مدد سے دیرالزور میں موجود دہشت گرد گروہ دولت اسلامیہ (داعش) کے اراکین کو نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب امریکی حمایت یافتہ کردش اور عرب جنگجو بھی دیرالزور میں داعش کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف) نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ انھوں نے فرات کے مشرقی علاقے کو داعش سے صاف کرنے کا آغاز کردیا ہے۔برطانی مبصر تنظیم کا کہنا تھا کہ ایس ڈی ایف کے دیرالزور ملٹری کونسل نے یک طرفہ آگے بڑھتے ہوئے علاقوں پر قبضہ کیا ہے اور صوبائی دارالحکومت دیرالزور سے چندکلومیٹر دور ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…