ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تنازعہ تو کلثوم نواز سے ہے اور وہ ۔۔! چوہدری نثار نے مریم نواز سے خفیہ ملاقات کے بعد کیا بتایا؟حامد میر کا حیرت انگیزانکشاف‎

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں مریم نواز شریف کے بارے میں کہا کہا کہ مریم نواز غیر سیاسی ہیں اور بچے تو غیر سیاسی ہوتے ہیں اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی کو غیر سیاسی کہنے والے سابق وزیر داخلہ کی گزشتہ سال مریم نواز کے ساتھ ایک طویل گفت و شنید ہوئی تھی

جس کے بعد سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے انہیں بتایا تھا کہ اب ان کے دل میں کوئی میل نہیں ہے۔ حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ مریم نواز کو غیر سیاسی کہنے کے پیچھے بیگم کلثوم نواز اور چوہدری نثار علی خان کے مابین دیرینہ رنجش ہے۔ حامد میر نے مزید کہا کہ چوہدری نثار علی خان کا یہ کہنا بے جا نہیں کہ مریم نواز کو لوگ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے جانتے ہیں اور یہ بھی درست ہے کہ مریم نواز اور بے نظیر بھٹو میں کوئی مماثلت نہیں۔ حامد میر نے کہا کہ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے یہ کیوں کہا کہ مریم نواز غیر سیاسی ہیں اور بچے تو غیر سیاسی ہوتے ہیں کیونکہ مریم نواز حلقہ این اے 120 سے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز شریف کی انتخابی مہم کو زور و شور سے چلا رہی ہیں یہ سب کرنے کے باوجود مریم نواز غیر سیاسی کیسے ہو سکتی ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کا اصل ایشو مریم نواز نہیں بلکہ نواز شریف ہیں۔ اس موقع پر حامد میر نے واضح کیا کہ چوہدری نثار نے اپنے انٹرویو میں کئی باتیں صحیح کی ہیں اور یہ بھی ٹھیک کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں۔ حامد میر نے بتایا کہ چوہدری نثار علی کو شکوہ تھا کہ ان سے مشاورت نہیں کی جاتی پھر ان رنجشوں کو دور کرنے میں طلال چوہدری اور مریم اورنگزیب نے اہم کردار ادا کیا کیونکہ ان دونوں کے مریم نواز اور چوہدری نثار کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

حامد میر نے کہا کہ ان رنجشوں کو دور کرنے میں پرویز رشید نے بھی کافی اہم کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے انکشاف کیا کہ پرویز رشید نے انہیں بذات خود بتایا کہ انہوں نے مریم نواز اور سابق وفاقی وزیر داخلہ نثار علی خان کے درمیان ملاقات کا بندوبست کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…