پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد اور آبادکاری کا ابتدائی پلان جاری کردیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ نیروہنگیا مسلمانوں کی امداد اور آبادکاری کا ابتدائی پلان جاری کردیا،نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش پہنچنے والے 3 لاکھ افراد کی امدادکیلئے 7کروڑ71 لاکھ ڈالردرکار ہوں گے، 3لاکھ افراد کی آبادکاری ککیلئے 60ہزار ٹینٹس اور پندرہ ہزارباتھ رومزکی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد اور آبادکاری کا ابتدائی پلان جاری کردیا ہے ،نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش

پہنچنے والے 3 لاکھ افراد کی امداد کیلیے 7کروڑ71 لاکھ ڈالردرکار ہوں گے جبکہ 3لاکھ افراد کی آبادکاری کیلیے60ہزار ٹینٹس کی ضرورت ہے جبکہ پندرہ ہزارباتھ رومزکی ضرورت ہے۔دوسری طرف میانمار میں بربریت سے بھرا کھیل جاری ہے،شیطان بنے انتہا پسند بدھ بھکشوں نے مسلمانوں کی مزید 8بستیوں کو جلا کر راکھ بنا دیا ہے ۔دنیا بھر میں آنگ سان سوچی اور ان کی ظالم فوج کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں جبکہ ملائیشیا جانیں بچا کر آنے والے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کو تیارہوگیاہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،سائے سے بھی خوف زدہ یہ مسلمان مدد کے لیے اقوام عالم کی جانب دیکھ رہے ہیں۔بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق میانمار سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش آنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔میانمار میں اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی برائے انسانی حقوق یانگ ہی لی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کے اس کھیل میں اب تک ہزار یا اس سے زیادہ افراد موت کی نیند سلا دیے گئے ہیں۔خوف، فاقہ کشی اور تھکن سے بد حال لاکھوں مسلمان، راکھائن میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ جبکہ دنیا بھر میں اب یہ مطالبہ زور پکڑ گیا ہے کہ میانمار کی حکومت بالخصوص آنگ سان سوچی پر دبا بڑھایا جائے وہ مسلمانوں کی نسل کشی بند کریں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…