جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پرآرائش کمروں سے بھی آ پ کی نیندپر گر گہرا اثر پڑتاہے

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماضی میں یہ سمجھا جاتا تھا کہ نیند کی کمی صرف ان کا مسئلہ ہے جن کی تجوریاں خزانوں سے لبا لب ہیں۔ خالی جیب والے پرسکون نیند سوتے ہیں تاہم اب نیند کی کمی کا شکار افراد میں طبقاتی تفریق بالکل ختم ہوچکی ہے۔ اس کی دیگر وجوہات کے علاوہ بڑی وجہ آپ کے سونے کے کمرے کی سیٹنگ اور کمرے کا پینٹ وغیرہ بھی ہوسکتا ہے۔ سرخ دیواریں، تیز سفید روشنی کے حامل بلب اور چمکیلے بلب بھی آپ کی نیند کی کمی ایک وجہ ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے لندن کی ایک فرنیچر تیار کرنے والی ایک کمپنی نے تصویری ہدایات کے ذریعے ان امور کی جانب توجہ دلوائی ہے جن پر عمل درآمد سے یا جن تبدیلیوں کے ذریعے آپ اپنی نیند کے معمولات کو بہتر بناسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا اولین مشورہ کمرے کی ترتیب میں توازن اور تناسب کی جانب توجہ دینا ہے۔ مثال کے طور پر کمرے میں دونوں میزوں پر ایک جیسے پھول رکھیں، ڈریسنگ ٹیبل کی سیٹنگ میں بھی توازن دکھائی دینا چاہئے۔ آپ کو اپنے پالتو جانوروں سے بے حد پیار ہوگالیکن انہیں اپنے سونے کے کمرے سے باہر رکھیں، کمرے کی کھڑکیوں پر بھاری پردے ڈالیں اوررات سونے سے قبل اس جانب خاص توجہ دیں کہ کمرہ سمٹا ہوا ہو۔ سونے سے تین گھنٹا پہلے کمرے کی بتیاں گل کردیں اور موبائل وغیرہ کا استعمال صرف ضروری حد تک محدود کردیں۔ اگر آپ رات ایک بجے سونا چاہتی ہیں تو کم از کم بھی بارہ بجے بستر پر آجائیں تاکہ آپ سونے کیلئے خود کو تیار کرسکیں۔مذکورہ تجاویز برطانیہ میں منعقدہ ایک سروے کی روشنی میں سامنے آئی ہیں
جس میں91فیصد برطانوی عوام کا کہنا تھا کہ ان کے سونے کے کمرے کا ماحول ان کی نیند پر اثرانداز ہوتا ہے۔اسی لئے بہتر یہی ہے کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے تاکہ نیند کے معیار کو بہتر کیا جاسکے۔اس سلسلے میں مجوزہ طریقوں میں چھت پر ایک پنکھے کی تنصیب بھی شامل ہے۔ پیڈسٹل فین سے ہوا کا یکساں تناسب میں کمرے میں پھیلنا ممکن نہیں ہوتا ہے۔ سونے کیلئے بہترین درجہ حرارت18ڈگری سینٹی گریڈ سے21 ڈگری سینٹی گریڈ کے بیچ ہوتا ہے۔ کمرے کی کھڑکی کو معمولی سا کھول دیں تاکہ تازہ ہوا کا گزر ہوسکے۔ کھڑکی پر موٹے پردے ڈالیں اور بلائنڈز کا اضافہ کریں۔ کمرے میں قالین اور کشنز کا اضافہ کریں تاکہ چلنے پھرنے سے پیدا ہونے والی آوازوں کو کم کیا جاسکے۔ کوشش کریں کہ آپ کے کمرے میں ہر چیز کی جوڑی ہو تاکہ کمرے میں توازن پیدا کیا جاسکے۔ کمرے میں پودے، فن پارے اور آرائشی اشیاءکیلئے قدرتی چیزوں کا اضافہ کریں۔ کمرے میں فالتو سامان کو کم کریں اور اس کیلئے کیبنٹس، الماری اور بکس وغیرہ خریدیں تاکہ سامان کو سمیٹا جاسکے۔ ٹی وی کو کمرے سے نکال دیں، اس کی جگہ آنکھوں کو سکون پہنچانے والی کوئی پینٹنگ لگائیں۔یاد رکھیں کہ انسان اپنی زندگی کا ایک تہائی حصہ سونے میں گزارتا ہے، اس لئے یہ حصہ بھی اسی قدر اہمیت کا حامل ہوتا ہے، جس قدر کے دن کے اوقات میں جاگنے کا۔ آرام کے یہ اوقات ہم کو زندگی کے باقی دو تہائی وقت کیلئے تیار کرتے ہیں، اس لئے ان کو اسی قدر اہمیت دینی چاہئے جس قدر کہ دیگر امور کو دی جاتی ہے۔اگر ممکن ہو تو اپنے گھر کی روشنی میں سفید کی جگہ پیلے بلبوں کا استعمال کریں کیونکہ دن کا بیشتر حصہ سفید مصنوعی روشنی میں گزرتا ہے۔ یہ روشنی صرف بلب ہی نہیں بلکہ ٹیبلیٹس، کمپیوٹرز اور موبائلز سے بھی نکلتی ہے جبکہ پیلی روشنی قدرتی روشی یعنی کہ سورج کی روشنی کی مانند ہوتی ہے جو کہ انسانی افعال کی درستگی کیلئے بھی بہت اہم ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…