اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

چوہدری نثار کی ن لیگ سے علیحدگی،ن لیگ کے سینئر رہنماء راجہ ظفر الحق نے اہم اعلان کردیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اورسینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پارٹی چھوڑ کر جانے والے نہیں ہیں ،وہ مشکلات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، نواز شریف سے متعلق فیصلہ پہلے ہی ہوگیا،تحقیقات بعد میں ہوئیں،نوازشریف نے جتنا تعاون کیا اور استثنیٰ بھی نہیں لیا مگر اس کاکریڈٹ انہیں نہیں دیاگیا، پاکستان کی عزت چاہتے ہیں توداخلی معاملات درست کرنا ہوں گے ۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کام کا آغاز 2014میں ہی شروع کردیا گیا تھا ، دھرنے میں کہا گیا تھا انگلی اٹھنے والی ہے ،اس وقت ایک پارٹی کے علاوہ باقی تمام سیاسی جماعتوں نے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا تو جمہوریت بھی بچ گئی اور حکومت بھی بچ گئی ۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ نوازشریف نے اداروں کیساتھ مکمل تعاون کیااور استثنیٰ بھی نہیں لیا ،انہوں نے چار سال میں ملک کیلئے بھی بہت کام کیا مگر اس کا ان کو کریڈٹ نہیں دیا گیا ،کوئی ایسی طاقت تھی اس نے جو کرنا تھا کردکھایا ، مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی صورت نوازشریف کی بچت ہو سکتی تھی ، ان کے متعلق فیصلہ پہلے ہی ہوگیا تھا جبکہ تحقیقات بعد میں ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت چاہتے ہیں تو کہ داخلی معاملات درست کرنا ہوں گے کیونکہ اگر ملک کے اندر انتشار ہوگا تو بیرونی دنیا کبھی بھی ہماری عزت نہیں کرے گی ۔چوہدری نثار سے پارٹی چھوڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا کہ چودھری نثار کے چاہنے والے مایوس ہو ں وہ مشکلات کے باوجود ساتھ کھڑے رہے، میں نہیں سمجھتا کہ چودھری نثار پارٹی چھوڑ کرجانیوالے ہیں یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وہ پارٹی چھوڑدیں ، ان کا اپنا موقف ضرور رہتا ہے اوروہ پالیسیز پر تنقید بھی کھل کر کرتے ہیں مگر پارٹی کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…