پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

مسئلہ افغانستان کا حل چاہتے ہو توپاکستان کے ساتھ ایسا کرنا ہوگا! ترک صدرطیب اردوان نے دنیا کو انتباہ کردیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2017

آستانہ(آئی این پی )صدر مملکت ممنون حسین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ افغانستان کا حل پاکستان کے بغیر ممکن نہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی امن کی بحالی کے کیے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں جن کی قدر کی جانی چاہئے۔ ہفتہ کو دونوں رہنماں نے یہ بات سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اسلامی سربراہ کانفرنس کے لیے آستانہ پہنچنے کے فورا بعد باہمی ملاقات میں کہی۔

اس موقع پر صدر اردوآن کی کابینہ کے اہم وزرا بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن وسلامتی کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ صدر اردوان نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی اور پاکستان کی حمایت کا مکمل اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی خدمات تاریخی ہیں۔ انھوں نیاس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ اپنی یک جہتی کابھی اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کوترکی کی دوستی پر فخر ہے اور یہ دوستی آزمائش کے ہر معیار پر پوری اتری ہے۔ ترک صدر رجب طیباردوان نے اس موقع پر کہا کہ پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام نے جس طرح ترک بھائیوں کا ساتھ دیا ہے، ترک قوم اسپر پاکستانی قوم کی شکر گزار رہے گی۔ دونوں رہنماں نے ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف مربوط کارروائیوں کی حمایت کی اور افغانستان کیمسائل پر تبادلہ خیال کیا جس کا حل پاکستان کیدہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں مضمر ہے۔ ملاقات میں روہنگیا کے مسلمانوں کی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں کا کہنا تھا کہروہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے دنیاکے ہر فورم پر آواز اٹھائی جانی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…