ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فوج کا آزاد کشمیر پر حملہ، لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ، پاک فوج کی مزید بٹالین سرحد پر بھجوا دی گئیں

datetime 9  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نےایک بار پھر کنٹرول لائن سے ملحقہ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کردی،جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ہفتے کو بھارتی فوج ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر اتر آئی۔مقامی آبادی کو بھارتی جارحیت سے بچانے کےلیے پاک فوج کی کئی بٹالینز لائن آف کنٹرول پہنچ گئیں

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے پونچھ لائن آف کنٹرول کے سیکٹر بٹل اوردھرم سال میں فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔مقامی آبادی کو بچانے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے پاک آرمی حرکت میں آ گئی۔ فوجی جوان حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے  تتہ پانی،رکڑ،درہ شیرخان،مدارپورمیں بھی 30کلو میٹرکے علاقےمیں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔رکڑ کے علاقے میں خوفوہراس پھیلا ہوا ہے مقامی لوگوں اور طلبا نے مسجد میں پناہ لے رکھی ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔دوسری طرف بھارت نے ایک بار پھر ۔۔ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستانی فوج پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں میں پاک فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر ہلکے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کشمیری زخمی ہو گیا ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…