جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

کلثوم نوازپھرہسپتال منتقل،تشویشناک خبر سنادی گئی

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

لندن(این این آئی) برطانوی ڈاکٹروں نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی ایک اور سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں بیگم کلثوم نواز کی لندن میں دوران علاج کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج لندن کے مقامی ہسپتال میں جاری ہے جبکہ عید سے قبل انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔

بیگم کلثوم نواز کے معالجین نے حلق کے کینسر کی ایک اور سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔بیگم کلثوم نواز ہفتہ کی صبح نوازشریف اور بیٹوں کے ہمراہ ہسپتال پہنچیں جہاں انہیں ایک بار پھر ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ۔بیگم کلثوم نواز 11 روز میں وہ دوسری بار ہسپتال میں داخل ہوئی ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کے ہمراہ ہسپتال میں رہیں گے۔ دوسری جانب سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ جو کینسر کے علاج کیلئے بیرون ملک مقیم ہیں کی فیملی کے قریبی ذرائع نے یہ انکشاف کیا ہے کہ کلثوم نواز کی صحت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے اور شاید اسی خوشی میں انہوں نے لندن کے ایک کیفے میں کھانا بھی تناول کیا۔ شریف فیملی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ گلے کے کینسر کے کامیاب آپریشن کے بعد کلثوم نواز کی صحت دن بدن بہتر ہوتی جا رہی ہے جو تمام اہل خانہ کیلئے خوشی کا باعث ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز نے لندن کے ایک ہوٹل میں اپنے بچوں کے ہمراہ کھانا کھایا جس کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جلد از جلد پاکستان آ کر انتخابی تیاریوں میں بھرپور حصہ لیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…