لاہور (این این آئی)پنجاب کی خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے امریکی ادارہ یو ایس ایڈ متحرک ہو گیا ۔ ماہرین کے مطابق صرف 4بھیڑ بکریاں پالنے والی خاتون سالانہ ایک لاکھ روپے سے زائد رقم کما سکے گی ۔امریکی ادارے یو ایس ایڈ نے جنوبی پنجاب میں بکری پال اسکیم متعارف کرا دی۔ مقصد ہے خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کرنا اور عوام تک بیماریوں سے پاک صحت مند گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانا ۔
بکری پال اسکیم کے تحت خواتین کو5لاکھ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا۔ بکریوں اور ان کے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی فروخت میں بھرپور رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔یو ایس ایڈ کی صوبائی ڈائریکٹر مس ایلسن نے بکری کے ایک بچے کو گود بھی لیا۔بکری پال اسکیم سے وابستہ ماہرین کے مطابق کجلی بکری دو سال میں چار بچے، ناچی بکری دوسال میں چھ بچے اور ٹینڈی بکری دو سال میں سات بچوں کو جنم دیتی ہے۔اس طرح اگر کوئی خاتون ایک بکری اور اس کے بچے پالے تو وہ کم سے کم سالانہ 60ہزار روپے کما سکے گی۔



















































