جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

بھارت سے آنیوالی سمجھوتہ ٹرین سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور( آن لائن) محکمہ کسٹم (پری وینٹیو) لاہور نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت سے آنے والی سمجھوتہ ٹرین سے لاکھوں روپے مالیت کے مصنوعی زیورات، چادریں اور شالیں پاکستان لانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ محکمہ کسٹم (پری وینٹیو) لاہور نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارتی سامان کی پاکستان میں اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کرتے ہوئے گزشتہ روز بھارت سے آنے والی سمجھوتہ ٹرین کے 13مسافروں کے سامان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے

مصنوعی زیورات، چادریں اور شالیں پاکستان لانے کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ واہگہ ریلوے اسٹیشن پر تعینات کسٹم کی پوری شفٹ کو معطل کر دیا گیا۔ کلکٹر کسٹم (پری وینٹیو) لاہور فیض احمد کو یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بہت وسیع پیمانے پر بھارتی سامان کی پاکستان میں اسمگلنگ ہو رہی ہے تو ایڈیشنل کلکٹر کسٹم عثمان باجوہ نے واہگہ ریلوے اسٹیشن پر اس وقت چھاپہ مارا جب سمجھوتہ ٹرین بھارت سے وہاں پہنچی۔ ایڈیشنل کلکٹر عثمان باجوہ نے تفتیش کے بعد کلکٹر کسٹم فیض احمد کو بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سمجھوتہ ٹرین سے ہونیوالی اسمگلنگ میں واہگہ ریلوے اسٹیشن پر تعینات کسٹم کا عملہ ملوث ہے، تاہم ایڈیشنل کلکٹر نے کلکٹر کسٹم سے درخواست کی ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کروا کر قصور واروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…