بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کے تین مسیحی گاؤں میں تشدد پھوٹنے کا خطرہ، برطانوی دارلعوام کا وزیر اعظم پاکستان کو خط،سنسنی خیز انکشافات وزیر اعظم کی ہدایات پر وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل خوشاب پہنچ گئے

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) برطانوی دارلعوام نے وزیر اعظم پاکستان کو صوبہ پنجاب ضلع خوشاب کے تین مسیحی گاؤں میں ممکنہ پرتشدد واقعات پھوٹنے کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے خط تحریر کردیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایات پر وفاقی وزیر برائے شماریات سینیٹر کامران مائیکل خوشا ب پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر اور چیئرمین ، پاکستانی اقلیت جم شانون Jim Shannon نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایک خط لکھا ہے

جس میں ضلع خوشاب کے تین مسیحی گاؤں26, 37اور 38ڈی، بی کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ آن لائن کو حاصل ہونے والی خط کی کاپی کے مطابق گزشتہ چند روز سے تحصیل قائدآباد، ضلع خوشاب کے تین گاؤں تشدد پسند عناصر کی وجہ سے عد م تحفظ کا شکار ہوئے۔ خط میں وزیر اعظم پاکستان کو درخواست کی گئی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے علاقے کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل کوضلع خوشاب پہنچنے کی ہدایات جار ی کردی۔ سینیٹر کامران مائیکل نے آئن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز سے علاقے میں کشید گی کی اطلاع ملنے پر انہوں نے ضلع خوشاب کے ڈی ، پی ، او (DPO) وقاص حسن اور آر ، پی ، اور سے رابطہ کیا اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو متاثرہ علاقے میں امن وامان قائم کرنے کی ہدایات جاری کردی تھیں، انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ علاقے کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور آج وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق خوشاب میں موجود ہونگے۔ کامران مائیکل نے بتایا کہ فی الحال حالات کنڑول میں ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارعلاقے کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موجود ہیں۔

واضع رہے کہ ضلع خوشاب میں گزشتہ چند روز کے دوران ذاتی تنازعہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی مگر متعلقہ علاقے کی انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرکے حالات کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…