جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

این اے 120،اہم سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل کئے جانے پر بائیکاٹ کا اعلان کردیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اے پی ایم ایل کو انتخابی نشان عقاب کی بجائے نلکا الاٹ کر دیا گیا جس کو آل پاکستان مسلم لیگ مسترد کرتے ہوئے این اے 120سے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے حراساں کرنا ،ہمارے بینرز اتارنا اور ڈور ٹو ڈور مہم کرنے پر بھاگ جاؤ کی دھمکی دینا معمول بنا گیا تھا ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائرزپاکستان فقیر حسین بخاری نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر چیف آرگنائزرز پنجاب چودھری اشرف ، صدر سنٹرل پنجاب ہمایوں شرافت ،صدر لاہور ڈویژن سید ہادی شاہ ، این اے 120سے امیدوار سید وسیم شاہ ، اور انچارج میڈیا سیل میاں عدنان فاروق صدر ٹریڈ ونگ پنجاب رائے اکرم ، سیکرٹری نشرو اشاعت فہد مرزااور چودھری یونس جنرل سیکرٹری لاہور نے خصوصی شرکت کی ۔ فقیر حسین بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے امیدوار کو کامیاب کروانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تمام اپوزیشن امیدواروں کے ساتھ ناروا سلوک اور دھمکایا جا رہا ہے آپ پاکستان مسلم لیگ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہے ہماری تنظیم پورے پاکستان میں متحرک اور فعال انداز میں کردار ادا کر رہی ہے اسی بنا پر ہم نے سید وسیم شاہ کو این اے 120میں بطور امیدوار ٹکٹ جاری کیا مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے ہمیں ہمارا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا بارہا رابطہ کرنے کے باوجود بھی الیکشن کمیشن پاکستان ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جس کے باعث آپ پاکستان مسلم لیگ کی کور کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا جائے ۔ صحافی کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کی کور کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ این اے 120کے الیکشن میں کس سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…