ینگون (آئی این پی ) میانمر میں چین کے سفارتخانے نے گذشتہ روز نے پائی تاؤ میں عبوری رابطہ دفتر کا باضابطہ طورپر افتتاح کیا ، اس طرح وہ میانمر میں ملک کے نئے دارالخلافہ میں اس قسم کا کوئی دفتر قائم کرنے والا پہلا غیر ملکی سفارتخانہ بن گیا ہے، افتتاحی تقریب میں میانمر، ہانگ کانگ میں چین کے سفیر ہونگ لیانگ اور میانمر کے وزیر مملکت خارجہ امور یو کیاؤ ٹن اوردیگر افراد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہونگ نے کہا کہ چین میانمر کے ساتھ تعلقات کو مزید ترقی دینے کیلئے رابطہ دفتر کے افتتاح کو بڑی اہمیت دیتا ہے، یو کیاؤ ٹن نے اس موقع پر اس یقین کا اظہار کیا کہ اس قسم کے دفترکا قیام دونوں ممالک کے تعلقات کوفروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ میانمر نے پائی تاؤ نے اپنے رابطہ دفاتر قائم کرنے کیلئے دوسرے غیرملکی سفارتی اداروں کا خیر مقدم کرے گا ۔