جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

شاہد خان آفریدی کاافغان کرکٹ لیگ کے ساتھ معاہدہ ختم ،حیرت انگیزوجہ سامنے آگئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغان کرکٹ لیگ کے ساتھ معاہدہ ختم کرتے ہوئے کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں افغانستان کی حکومت، مسلم یار صاحب اور سپنگر ٹائیگرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے وہاں کھیلنے کی دعوت دی تاہم میں فیملی ایشوز کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو افغان کرکٹ لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی تھی۔ چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق شاہد آفریدی ریٹائر ہو چکے ہیں اب وہ عالمی لیگز کھیلنے کے لئے آزاد ہیں۔ انہیں بورڈ کے این او سی کی ضرورت نہیں ۔ دوسری جانب پی سی بی نے افغان بورڈ سے کشیدہ تعلقات پر قومی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس سے پہلے مصباح الحق اور عبد الرزاق سمیت متعدد کرکٹرز بورڈ کی اس پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔پی سی بی اور افغان بورڈ کے درمیان افغانستان کی جانب سے پاکستان میں میچ کھیلنے سے انکار کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ آفریدی نے منگل کو لیگ میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جہاں کھیلتے ہیں پاکستان ہی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آفریدی اس وقت انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے ہمپشائر کے لیے ایک شاندار سنچری بھی سکور کی تھی۔ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ سیزن IIفائنل کے پاکستان میں انعقاد سے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلے ،کرکٹ کے بعد ہاکی اور فٹ بال کی عالمی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ، بھارتی کرکٹ بورڈ سے سیریز کھیلنے کا معاہد ہ ہے اورمستقبل قریب میں پاک بھارت سیریز کی کوشش کی جائے گی اوراگر بھارت نے پاکستان کے سیریز نہ کھیلی تو اس کوبھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ، ورلڈ الیون کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے میچز کیلئے شاہد خان آفریدی کوکپتانی کی پیشکش کی تھی مگر انہوں نے انکار کردیا ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ارفع کریم ٹاور میں کرکٹ کے کھیل کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چےئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ بگ تھر ی کے وقت پاکستان کے ووٹ سے فائدے حاصل کئے جس میں پاک بھارت سیریز کا معاہدہ اور ظہیر عباس کاآئی سی سی کے صدر بننا تھا ۔مستقبل قریب میں پاک بھارت سیریز کی کوشش کی جائے گی اگر بھارت نے کھیلنے سے انکار کیا تو اس کوبھاری جرمانہ ادا کرنا پڑ ے گا ۔

انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل سیزن IIکا فائنل لاہور میں کرانے سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھلے ہیں ۔ورلڈ الیون کے بعد سری لنکا کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی جائے گی ،سری لنکا نے ایک ٹی ٹونٹی میچ پاکستان میں آکر کھیلنے پر رضامندگی ظاہر کی ہے ۔ اس کے بعد ویسٹ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے گی ۔ا نہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں4میچز کراچی میں کرانے کی کوشش ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہاکی اور فٹ بال کی عالمی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ۔ہاکی کی ٹیم میں با صلاحیت کھلاڑی موجود ہیں مگر مینجمنٹ ٹھیک نہیں ۔ انہوں نے کرکٹر شاہد آفریدی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی پاکستان کا شہزادہ ہے ۔ورلڈ الیون کے ساتھ میچز کیلئے شاہد آفرید ی کو کپتانی کی پیشکش کی تھی مگرانہوں نے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لاہو رکو محفو ظ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ کے دلدادہ ہیں، میچ کے دوران پوری قوم ایک ہو جاتی ہے



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…