جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

اعلیٰ افسروں کے لئے اسلحہ ساتھ رکھنا لازمی قرار، پنجاب میں کتنے سرکاری افسروں کو اسلحہ لائسنس دینے کی منظوری ہوئی، حیران کن انکشاف

datetime 7  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرصوبے میں سرکاری افسروں کو اسلحہ لائسنس دینے کی منظوری دیدی، 27اعلیٰ افسروں کو اسلحہ ساتھ رکھنا لازم قرار دیدیا گیا جس کے بعد 9 افسروں کو سرکاری طور پر اسلحہ لائسنس جاری کر دئیے گئے جبکہ مزید افسروں کو بھی اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اہم اور حساس عہدوں پر کام کرنے

والے بعض افسروں کو پروٹوکول دینے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن انہوں نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ وہ سرکاری طور پر اسلحہ اپنے ساتھ رکھ سکیں گے، مزید افسروں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے اور اسلحہ فراہم کرنے کے لئے آئندہ ہفتے ہو نے والے اجلاس میں منظوری دی جائیگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے اہم اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں اسلحہ لائسنس پر پابندی لگانے سے متعلق حکومت کے پاس کوئی نوٹیفکیشن ہے نہ کوئی لیٹر جاری کیا گیا، پابندی زبانی طور پر لگائی گئی تھی، اسلحہ لائسنس کی 80 فیصد کمپیوٹرائزیشن آئندہ دو ماہ تک مکمل ہو جائیگی جس کے بعد اسلحہ لائسنس پر پابندی اٹھا لی جائے گی جس کی کمیٹی نے ابتدائی طورپر منظوری دیدی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام نے بتایا کہ بعض افسروں کو اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں لیکن سکیورٹی معاملات کے باعث ان کے نام ظاہر نہیں کر سکتے۔ نجاب حکومت نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرصوبے میں سرکاری افسروں کو اسلحہ لائسنس دینے کی منظوری دیدی، 27اعلیٰ افسروں کو اسلحہ ساتھ رکھنا لازم قرار دیدیا گیا جس کے بعد 9 افسروں کو سرکاری طور پر اسلحہ لائسنس جاری کر دئیے گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…