منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

ممکنہ کوریا امریکہ جنگ ، چینی صدر کا رات گئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون، اہم فیصلہ کر لیا گیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو بدھ دیر گئے ٹیلی فون پربات چیت کے دوران بتایا کہ چین جزیرہ کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک قرار دینے بارے مصر ہے، ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے جزیرہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، شی نے کہا کہ چین بین الاقوامی جوہری عدم تخفیف رجیم کا تحفظ کرنے، جزیرے پر امن و استحکام برقرار رکھنے اور جوہری مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر سختی سے قائم ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ عمومی سمت مسئلے سے پر امن تصفیے کی جانب مبذول ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ متعدد جامع اقدامات کے ساتھ مذاکرات طویل المعیاد حل کے حصول کیلئے بہترہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کو جزیرہ کوریا کی موجودہ صورتحال کے بارے میں گہری تشویش لاحق ہے اور مسئلے کے حل میں چین کے اہم کردار کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل تلاش کرنے کی کوشش میں چین کے ساتھ رابطے میں اضافہ کریں گے۔ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران چینی صدر نے کہا کہ مختلف شعبوں میں چین اور امریکہ کے درمیان تبادلوں اور تعاون میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی سفارتی، سیکیورٹی اور اقتصادی ٹیموں نے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہوا ہے اور طرفین قانون کے نفاذ اور سائبر سیکیورٹی کے علاوہ سماجی و عوامی تبادلوں کے بارے میں ڈائیلاگ کے پہلے راؤنڈکی تیاری کر رہے ہیں۔چین کے صدر نے کہا کہ چین سال رواں کے اواخر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس دورے کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے طرفین مل جل کر کام کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شی کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھنا اور اہم بین الاقوامی و علاقائی امور کے بارے میں رابطے کو مستحکم بنانا ان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ رواں سال دوبارہ شی کے ساتھ ملاقات اور دورہ چین کے منتظر ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…