اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں مسلم لیگ (ن) کا اہم فیصلہ، پارٹی لیڈر کیلئے نام منتخب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شریف فیملی نے سیاست اور کاروبار کے ذمہ داروں کا تعین کر دیا لیا جس کے بعد کاروباری معاملات شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ اور سلمان شہباز کے سپرد کر دیئے گئے ہیں جبکہ میاں محمد نواز شریف کے فرزند حسن اور حسین نواز ان کے معاون ہوں گے جبکہ مریم نواز والد نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سیاسی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں
اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ کچھ عرصہ میں انہیں بطور پارٹی سربراہ منتخب کیا جا سکتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کو اپنی والدہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے جو کہ توقع کی جا رہی تھی کہ حمزہ شہباز کو سونپی جائے گی۔ یہ بھی پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ حمزہ شہباز آہستہ آہستہ اپنے آپ کو سیاست سے الگ کر لیں گے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تو رہیں مگر سیاست سے دور رہ کر۔