بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا ہماری کامیابیوں کو تسلیم اور بے جا تنقید سے باز رہے،ائیر چیف

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ائیرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا بلکہ انہیں مشعل راہ بنا کر قومی سالمیت وخودمختاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ائیرچیف مارشل سہیل امان نے جمعرات کے روز یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ملک کی سالمیت وخودمختاری کے لئے پاک فضائیہ کے جوانوں

نے بیش بہا قربانیاں دیں اور ان قربانیوں کے باعث فضائیہ کے شہداء اور غازی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ائیرچیف نے کہا کہ عوام اور پاک فضائیہ کے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا بلکہ جس طرح شہداء نے قربانیاں دیکر ملک کی سالمیت کو یقینی بنایا بالکل اسی طرح ہم بھی ملک کی سالمیت وخودمختاری اور آزادی کو ہرصورت یقینی بنائیں گے اور دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے۔ائیرچیف سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ضرب عضب آپریشن میں کلیدی کردار ادا کیا اور دہشتگردوں کی کمر توڑدی،دنیا ہماری کامیابیوں کو تسلیم کرے اور بے جا تنقید سے باز رہے۔ائیرچیف مارشل نے کہا کہ موجودہ درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں اور ملک کی فضائی حدود کی حفاظت،سلامتی وخودمختاری اور آزادی کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جسے ہر صورت ممکن بنائیں گے چاہے اس کیلئے ہمیں اپنی جانیں نچھاور کیوں نہ کرنی پڑیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…