لاہور (آن لائن)قومی ٹیم کے مڈ ل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو یوم دفاع پر مہنگی گاڑی کے ساتھ کھڑے ہوکر پیغام جاری کرنا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹر پر ان کا بلا لحاظ مذاق اڑانا شروع کردیا ۔27سالہ عمر اکمل نے یوم دفاع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6ستمبر کے شہدا قوم کے ہیروز ہیں ، ان کو سلام پیش کرتا ہوں ۔


























