منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

30 لاکھ روپے دیں اور ’’فائیو سٹار‘‘ حج کریں وی وی آئی پی حج میں حاجیوں کو کیا سہولیات فراہم کی جاتی ہیں؟

datetime 7  ستمبر‬‮  2017 |

مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)امرا اور غرباکیلئے حج میں بھی فرق آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق حج جیسے مقدس فریضے میں بھی دولت مندافراد نے اپنی آسائشوں کیلئے مال و دولت کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ میں مالدار حجاج کے لئے خاص طورپر پیش کی جانے والی ’فائیو سٹار حج سروس‘ کا احوال یقینا کچھ ایسا ہی حیرتناک نقشہ پیش کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق فائیو سٹار حج سروس سے مستفید ہونے

والے یہ لوگ عموماً امیر کبیر بزنس مین، مشہور سلیبرٹی اور سیاستدان وغیرہ ہوتے ہیں جو حج کے دوران مکہ اور مدینہ کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں، منیٰ میں جمرات کے قریب ان کیلئے عالیشان خیموں کا بندوبست کیا جاتا ہے، جبکہ سفر کیلئے بھی یہ لوگ خصوصی لگژری بسیں استعمال کرتے ہیں۔ایک ٹورازم کمپنی کے عہدیدار نے بتایا کہ ان حجاج کیلئے منیٰ میں عام حاجیوں کے خیموں کے برعکس خصوصی خیمے لگائے جاتے ہیں جن میں زندگی کی ہر سہولت دستیاب ہوتی ہے۔ فائیو سٹار خیموں کے باہر سکیورٹی بھی تعینات ہوتی ہے تاکہ کسی اجنبی کو ان کی جانب نہ آنے دیا جائے۔ خیموں کے اندر آرائش و زیبائش کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جبکہ رنگ برنگی روشنیاں لگی ہوتی ہیں، اور ان کا فرش چمکدار اور خوبصورت ٹائلوں سے بنا ہوتا ہے۔ان حجاج کیلئے عموماً مسجد الحرام کے قریبی فائیوسٹار ہوٹلوں میں قیام کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ یہ منیٰ میں بھی عام حجاج کی طرح تین دن نہیں گزارتے بلکہ اپنی کاروباری اور انتظامی مصروفیات کی وجہ سے دو دن گزارتے ہیں۔ فائیو سٹار خیموں کیلئے کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والے ایک سپروائزر اسامہ فقہی نے بتایا کہ ان خیموں کے مکینوں کیلئے ہر روز تقریباً 4لاکھ سعودی ریال کے اخراجات سے کھانا تیار کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حج سیزن میں 300 سے زائد چارٹر پروازوں کے ذریعے مالدار حجاج سعودی عرب آئے۔ ان کی بڑی تعداد مصر، لبنان، شام، لبیا، مراکش اور دیگر عرب ممالک سے آتی ہے۔ فائیوسٹار حج سروس سے مستفید ہونے والے افراد ایک لاکھ سعودی ریال (تقریباً 30 لاکھ پاکستانی روپے) تک ادا کرتے ہیں۔ اس سال تقریباً 400 حجاج نے فائیو سٹار حج کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…