پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ کو قدرت کا جواب،بڑی تباہی،مضبوط ترین عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں،تباہ کن صورتحالایمرجنسی نافذ

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس /فلو ریڈا(این این آئی)فرانس نے کہا ہے کہ بحیرہ اقیانوس میں آنے والے انتہائی طاقتور طوفان ارما نے کیریبئن جزائر سینٹ مارٹن اور تھیلمی میں تباہی مچا دی ہے۔میڈیار پورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ جیراڈ کولام نے کہا کہ سمندری طوفان ارما نے سینٹ مارٹن کی سب سے مضبوط چار عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔بحرہ اوقیانوس کی تاریخ کا ‘آفت انگیز’ سمندری طوفان ارما تین سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف جزائر سے ٹکرا یا ۔

طوفان ارما دو ہزار آبادی والے جزیرے باربودا سے ٹکرانے کے بعد فرانسیسی جزیروں سینٹ مارٹن اور تھیلمی سے ٹکرا گیا۔ سمندری طوفان ارما کو طوفان فائیو کے زمرے میں رکھا ہے جو طوفانوں کی سب سے خطرناک کیٹگری تصور کیا جاتا ہے۔ سمندری طوفان ارما کی بعض مقامات پر رفتار 300 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکہ کے ہیورکن سینٹر کے مطابق دو سو پچانوے کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں برودا سے ٹکرا گئی ہیں۔ باربودا کے قریبی جزیرے اینٹیگا سے ایک ریڈیو رپورٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ باربودا سے تمام روابط ختم ہو چکے ہیں اور وہاں لوگوں کی جان و مال کے بارے میں سخت خدشات پائے جاتے ہیں۔ اینٹیگا سمندری طوفان ارما کی اگلی منزل ہے۔سمندری طوفان ارما کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کییربین جزائر سے ٹکرانے کے بعد پورٹو ریکو، ڈومینک ریپبلک، ہسپنیولا اور کیوبا سے ہوتا ہوا ہفتہ تک امریکی ریاست فلوریڈا تک پہنچ جائے گا۔فلوریڈا میں حکام نے مغربی علاقوں میں لوگوں کو لازمی طور پر علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا، پورٹو ریکو اور یو ایس ورجن آئی لینڈز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔فلوریڈا میں حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بدھ کی صبح تک ہر صورت محفوظ علاقوں کی طرف چلے جائیں۔ادھر فرانس نے قریبی جزائر سینٹ مارٹن اور سینٹ تھیلمی میں مقیم ہزاروں افراد کی حفاظت کے حوالے سے خدشے کا اظہار کیا ہے جو اس شدید طوفان سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے انتظامات سے فائدہ اٹھانے پر تیار نہیں ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…