پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

’’ظلم آخر ظلم ہے،بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے‘‘ کشمیریوں پر ظلم و ستم ۔۔ بھارتی پولیس اہلکار نے استعفیٰ دیدیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ہندوستانی پولیس افسر نے استعفیٰ دے دیا‘ استعفے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق رئیس نامی پولیس اہلکار گزشتہ سات سال سے ہندوستانی پولیس میں خدمات انجام دے رہا تھا ‘ ویڈیو بیان میں کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم بیان کرتے ہوئے پولیس کے جوان نے اپنا استعفیٰ دیا۔سوشل

میڈیا پر وائر ل ہونے والی ویڈیو میں رئیس نامی یہ سابق پولیس اہلکار تسلیم کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات خراب ہیں اوروادی میں تعینات بھارتی فوج اور پولیس نے ظلم ستم کی انتہا کردی ہے۔پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ وہ ضمیر کی آواز پر استعفی ٰ دے رہا ہے۔ظلم وستم سےکئی کشمیری شہید اور بینائی سےمحروم ہوئے‘ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی جارحیت نہیں دیکھ سکتا۔ویڈیو پیغام میں رئیس نامی اس اہلکار کا کہنا تھا کہ ایک پولیس والے کی حیثیت سے کشمیر میں جاری خون ریزی نہیں دیکھ سکتا‘ میں ایک غریب گھر سے ہوں میرے والد مزدور ہیں‘ میں بھی محنت مزدوری کرکے اپنا گھر پال لوں گا لیکن اپنے ضمیر کے ہاتھوں شرمندہ نہیں ہوں گا۔رئیس کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں ہندوستانی اور پاکستانی بھی مارے جارے ہیں لیکن سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کا ہورہا ہے اور میں جانتا ہوں کہ اس مسئلے کا حل میرے پاس نہیں لیکن میں اپنے ضمیر کی آواز کو جواب دہ ہوں اور میں اپنے ساتھیوں سے بھی یہی کہوں گا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز سنیں۔بھارتی پولیس کی جانب سے تاحال رئیس کے استعفے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس ترجمان کی جانب سے یہ ضرور کہا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیکھاجارہا ہے کہ آیا یہ ویڈیو اصلی ہے یا نقلی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…