بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں سیکورٹی اہلکار نے کس طرح جان پر کھیل کر ایک بزرگ حاجی کو بچا لیا؟

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(آئی این پی )سعودی عرب میں سیکورٹی اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر معمر حاجی کو بچا لیا۔سعودی میڈیاکے مطابق شاہ فہد کالج برائے امن عامہ کے ڈائریکٹر جنرل سعید الخلیوی نے جاں پر کھیل کر معمر حاجی کو سنگین حادثے سے بچا نے والے زخمی سیکیورٹی اہلکار کی عیادت کی اور اسکے عمل کو سراہا۔ سبق نیوز کے مطابق شاہ فہد کالج برائے امن عامہ کے ایک طالب علم بندر الجہنی حج آپریشن میں شامل تھا ۔ مشاعر مقدسہ میں ڈیوٹی کے دوران اس نے دیکھا کہ ایک معمر حاجی سڑک عبور کر رہا ہے کہ اچانک وہ تیز رفتار بس کے سامنے آگیا

جو اسے کچلنے والی تھی کہ سیکیورٹی اہلکار نے اپنی جاں پر کھیل کر معمر حاجی کو بس کے سامنے سے ہٹا کر کنارے پر کر دیا اسی اثنامیں بس ڈرائیور نے بریک لگانے کی کوشش کی مگرمکمل طور پر روکنے سے قبل سیکیورٹی اہلکار کی ٹانگ پر چڑھ چکی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ زخمی سیکیورٹی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔شاہ فہد کالج برائے امن عامہ کے ڈائریکٹر نے سیکیورٹی اہلکار کی عیادت کی اور اسکی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا کہ اس نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک معمر حاجی کو بچایا ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…