منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

بس بہت ہوگیا،پاکستان پر ٹرمپ کے الزامات چین سے برداشت نہ ہوئے،امریکہ اور بھارت دونوں کو ایک ساتھ بڑاسرپرائز دیدیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی) چین کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چھون این نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول میں کھڑا ہے اور کئی برسوں سے دہشت گردی کے خاتمے کی بھر پور کوشش کررہا ہے ،پاکستان نے اس جنگ میں عظیم قر بانیاں دی ہیں.ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہئے۔

چین پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ ملکر انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانے، علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ ایک نامہ نگار کے اس استفسار پر کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے کیا چین کی سربراہی میں ہونیوالی کانفرنس میں اس امر پر بات چیت ہوگی یا نہیں۔ہوا چھون این نے کہا کہ اگرچہ بھارت پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر بڑی توجہ دیتا ہے تاہم یہ معاملہ شا من سمٹ کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…