ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

لڑاکا طیاروں کی پروازیں،شمالی کوریا اورامریکہ میں ٹھن گئی،جاپان بھی میدان میں کود پڑا

datetime 1  ستمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ اور اْس کے اتحادیوں نے ایک بار پھر شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے جزیرہ نما کوریا کے اوپر سے جدید ترین جیٹ طیاروں کی پرواز کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیٹ طیاروں کی پرواز کے دوران جاپان کی مسلح افواج کے طیاروں نے بھی جاپانی پانیوں کے اوپر سے پرواز کی۔

اس کے علاوہ جنوبی کوریا کے چار لڑاکا طیاروں نے بھی جزیرہ نما کوریا میں اْڑان بھری جس کے دوران مشق کے طور پر پلسنگ تربیتی مرکز کی رینج میں گولے برسائے گئے۔امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی طرف سے طاقت کا یہ مظاہرہ شمالی کوریا کے میزائل کے اْس تجربے کے دو دن بعد کیا گیا ہے جس میں شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے پر مار کرنے والا ایک بیلسٹک میزائل جاپانی جزیرے ہوکائیڈو کے اوپر سے بحرالکاہل میں داغا تھا۔طاقت کے اس مظاہرے سے ایک روز قبل بدھ کے دن امریکی بحریہ نے اعلان کیا تھا کہ اْس کے ملاحوں نے دفاعی سسٹم کی جانچ کے دوران ہوائی کے ساحل کے قریب درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کو کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا تھا۔شمالی کوریا نے اس سال متعدد میزائیل جاپان کی سمت میں داغے تھے جن میں سے بیشتر بحیرہ جاپان میں گرے تھے۔امریکی پیسیفک فورسز کے کمانڈر جنرل ٹیرینس اوشوغ نیسی کا کہنا تھا، ’’شمالی کوریا کے اقدامات ہمارے اتحادیوں، شراکت داروں اور خود امریکہ کیلئے خطرے کی علامت ہیں اور ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔‘‘اْنہوں نے مذید کہا، ’’اگلی صفوں پر تعینات ہماری افواج دشمن پر حملہ کرنے میں اولین کردار ادا کریں گی اور اگر قوم نے مطالبہ کیا تو محض ایک لمحے کے نوٹس پر انتہائی مؤثر اور مہلک جوابی کارروائی کی جائے گی۔‘‘واضع رہے امریکی افواج اکثر شمالی کوریا کی طرف سے اشتعال دلانے کے جواب میں جدید ترین لڑاکا جیٹ طیاروں کے ذریعے طاقت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی جب شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا تو امریکی اور جنوبی کوریا ئی افواج نے جنوبی کوریا کے سمندری علاقے میں میزائل داغے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…