بیجنگ (این این آئی)چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ بھارت حالیہ سرحدی کشیدگی سے سبق سیکھے گا ۔بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی اور بیجنگ کے مابین سرحدی کشیدگی ختم ہونے کے بعد بھارت مستقبل میں ایسی صورتحال رونما ہونے سے بچے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت جلد ہی چین کے ساتھ خطے کی ترقی کے اقدامات میں تعاون کا ہاتھ بڑھائیگا ۔بھارتی وزارت خارجہ نے چینی وزیر خارجہ کے بیان پر فوری ردعمل دینے سے انکارکردیا ہے۔دو روز قبل چین اور بھارت نے مشترکہ سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا ،جس کی وجہ سے73 روز جاری رہنیوالی کشیدہ صورتحال ختم ہوگئی۔