نیویارک (این این آئی) امریکی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ تقریباً تین میل قطر کا شہابیہ جمعہ کو زمین کے قریب سے گزریگا ٗ یہ زمین کے قریب سے گزرنے والا اب تک کا سب سے بڑا شہابیہ ہے جسے ’فلورنس‘ کا نام دیا گیا ہے۔خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے مطابق یہ شہابیہ زمین سے 44 لاکھ میل دور سے گزرے گا اس لیے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے
ٗ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ شہابیہ زمین کے قریب سے گزر رہا ہے۔اس سے قبل 1890میں یہ زمین کے قریب سے گزرا تھا اور 2500ء تک ایسا کوئی مشاہدہ ہونے کا امکان نہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس شہابیہ میں زمین کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن چونکہ یہ 44لاکھ میل دور سے گزرے گا اس لیے خطرے کی کوئی بات نہیں ۔