منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

غلاف کعبہ آج تبدیل کیا جائے گا،نیا غلاف کتنے کروڑ ریال کی لاگت سے کیا گیا ہے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 30  اگست‬‮  2017 |

مکہ مکرمہ (این این آئی) بیت اللہ کا غلاف  جمعرات کو تبدیل کیا جائے گا ۔ ا س سلسلے میں کام نماز فجر کے بعد شروع ہو گا جو تقریبا چار گھنٹے جاری رہے گا ۔ پہلے نئے غلاف کو پرانے غلاف کے اوپر لٹکایا جائے گا پھر پرانے غلاف کی رسیاں ڈھیلی کر کے اسے نئے غلاف کے نیچے سے اتار لیا جائے گا ۔نیا غلاف دو کروڑ ریال کی لاگت سے670کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔

غلاف کی تیاری میں 150کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔اس کا سائز658مربع میٹر ہے اور یہ 47حصوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ہر حصہ14میٹر طویل اور 95سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی چھ میٹر او رچوڑائی تین میٹر ہے ۔غلاف کعبہ چار دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔ ا س سلسلے میں کام نماز فجر کے بعد شروع ہو گا جو تقریبا چار گھنٹے جاری رہے گا ۔ پہلے نئے غلاف کو پرانے غلاف کے اوپر لٹکایا جائے گا پھر پرانے غلاف کی رسیاں ڈھیلی کر کے اسے نئے غلاف کے نیچے سے اتار لیا جائے گا اتارے جانے والے غلاف کے ٹکرے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کر دئیے جاتے ہیں۔ یہ غلاف ہر سال 9 ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ کعبہ کو غسل ہر سال دو مرتبہ شعبان اور ذوالحجہ کے مہینوں میں دیا جاتا ہے ۔مکہ مکرمہ کے قریب غلاف کعبہ تیار کرنے کی فیکٹری 79سال قبل قائم کی گئی تھی جہاں 200سے زائد ہنر مندمسلسل آٹھ ماہ کی محنت سے اسے تیار کرتے ہیں ۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…