اسلام آباد(این این آئی)قطر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جو قطر پہنچنے پر زیادہ سے زیادہ ایک مہینے کا ویزہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسلام آباد میں قطر کے سفارتخانے میں قطر ایئر ویز کے ایک بیان کو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس قطر پہنچنے
کے دن سے انکا پاسپورٹ چھ مہینے تک کارآمد ہو گا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطرپہنچنے پر وہ پاکستانی ویزا لینے کے حقدار ہونگے جن کے پاس آنے جانے کا ریٹرن ٹکٹ موجود ہو گا اس کے علاوہ پاکستانی اپنے ویزے میں 30 دن کی توسیع بھی کر سکتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی جو قطر میں ایک مہینے سے زیادہ رہنا چاہتے ہوں انہیں پہنچنے پر ریزیڈنٹ پرمٹ حاصل کرنا چاہئے ۔سیاحت کیلئے قطر جانیوالوں کے پاس ہوٹل کی ریزویشن اور نقد یا کریڈ کارڈ پر 15 ہزار ڈالر کی رقم ہونی چاہئے ۔