منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ظلم و ستم کا شکار روہنگیا مسلمانوں کیلئے ترک صدر طیب اردوان کا ایسا اعلان جو کوئی مسلم حکمران آج تک نہ کر سکا

datetime 30  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر طیب اردوان نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار اور ان کی نسل کشی پر عالمی برادری کو سخت پیغام دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں بے وطنی کی زندگی گزارنے والی سب سے بڑی کمیونٹی روہنگیا کے مسلمان ہیں۔

برما کی جابر اور ظالم حکومت انہیں یہ کہہ کر قتل کر رہی ہے اور ملک سے بھگا رہی ہے کہ ’یہ تمہارا ملک نہیں، تم بنگلہ دیشی ہو‘ لیکن دوسری طرف جو روہنگیا مسلمان جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں انہیں بنگلہ دیشی حکومت گرفتار کرکے واپس موت کے منہ میں دھکیل دیتی ہے۔اس حوالے سے ترک صدر طیب اردگان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں واضح اور سخت موقف دیتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی ہے۔ اپنی صدارت کے تین سال مکمل ہونے پر ایک ٹی وی انٹرویو میںطیب اردوان کا کہنا تھا کہ ”یہ بدقسمتی ہے کہ عالمی برادری کو روہنگیا مسلمانوں کی تکالیف نظر نہیں آ رہیں اور ان کی چیخ و پکار سنائی نہیں دے رہی۔ہم روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر اس حوالے سے آواز بلند کریں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ پوری انسانیت اس مسئلے کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔“طیب اردوان نے کہا کہ انہیں بحیثیت مسلمان اور انسان روہنگیا مسلمانوں پر تشدد سے دلی آزاری ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…