بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسجد الحرام کے امام نے ایران کو سخت وارننگ دے دی

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

مکہ المکرمہ(نیوز ڈیسک) مسجد الحرم کے پیش امام اور خطیب الشیخ صالح آل طالب نے ایرانی توسیع پسندانہ عزائم سے متعلق خبردار کرتے ہوئے انہیں ہر جگہ نشانہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

حرم مکہ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے الشیخ صالح آل طالب کا کہنا تھا کہ یمن میں مسلکی بنیاد پر توسیع بالکل ویسی ہی ہے جیسے عراق اور شام میں مجرم عناصر نے اپنے پنجے گاڑنے کے لئے اختیار کی۔ ملت اسلامیہ میں مسلک کی بنا پر پیش قدمی کی روش سے مسلح کارروائیوں کا آغاز ہوتا ہے، جس کا انجام افراتفری اور قتل و غارت گری کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق اور شام میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو کیسے جنگ کا ایندھن بنایا گیاجبکہ اس جنگ میں بچے، بزرگ، مرد و خواتین بلا تفریق تہ تیغ کر دیئے گئے۔

امام مسجد الحرم کا مزید کہنا تھا کہ استطاعت رکھنے والوں پر یمن میں فرقہ وارانہ بنیاد پر پیش قدمی روکنا لازم ہے۔ یہ پیش قدمی دین دشمنی ہے اور اس کا شکار یمن اور اس کے شہری ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مٹھی بھر افراد کی فرقہ وارانہ سوچ سے ہمسائے متاثر ہو رہے ہیں۔ پورے ملک کو ایک اقلیت کے خود ساختہ عقیدے کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ یمن کو فرقہ واریت کے شکنجے سے آزاد کرانا دینی فریضہ ہے۔ اس کے خلاف لڑائی، عین اللہ کی راہ میں جہاد ہے۔ یمن کا دفاع، رکن یمانی کے تحفظ کے مترادف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…