منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان، ترکی کی بحری افواج باب المندب کی حفاظت کیلئے سعودی عرب کی معاونت کریں گی

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور ترکی کی بحری افواج مشترکہ طور پر بحیرہ عرب میں یمن کے ساحلوں، خلیج، عدن اور یہاں واقع بحیرہ احمر تک رسائی کی اہم گزرگاہ باب المندب کی حفاظت کیلئے سعودی بحریہ کی معاونت کریں گی۔ پاک بحریہ کا ایک فریگیٹ اس علاقہ کی جانب روانہ کیا جاچکا ہے جبکہ عالمی بحری اتحاد سی ایف سی 150 میں شامل پاکستان کا ایک فریگیٹ اور ایک آبدوز پہلے سے خلیج عدن کے پانیوں میں موجود ہیں۔ پاک بحریہ صومالیہ کے ساحلوں کے قریب انسدادِ قزاقی کیلئے عالمی اتحاد اور سی ایف ٹی 151 کا بھی حصہ ہے۔ ایک دہائی سے ان دونوں اتحادوں میں شمولیت کے باعث پاک بحریہ خلیج عدن اور اسکے گردونواح اور بحریہ عرب و بحیرہ احمر کے ماحول سے خوب واقف ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی بحریہ پہلے ہی عدن کے ساحلوں کا کنٹرول حاصل کرچکی ہے اور اب باغیوں کیلئے ان ساحلوں سے مدد حاصل کرنا ممکن نہیں رہا۔ متحدہ عرب امارات اور مصر کے بحری جنگی جہاز بھی علاقہ میں پہنچ رہے ہیں۔ ان بحری گزرگاہوں میں پاکستانی بحریہ کی موجودگی سعودی عرب کے دفاع کو مضبوط کرے گی اور حوثی باغیوں کا قبضہ باب المندب پر نہیں ہوپائے گا۔پاکستان بحریہ تمام مسلم ممالک کی بحریہ سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…