پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

عدالت نے بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کو ’بحریہ‘کا نام استعمال کرنے کی اجازت دیدی

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عدالت نے بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کو ’بحریہ ‘کا نام استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد اشرف نے کیس سماعت کی ،سماعت کے دوان سیشن کورٹ نے سول کورٹ کا حکم معطل کر دیا اور فریقین سے18اپریل تک جواب طلب کرلیاہے ۔
واضح رہے کہ2002ءمیں دائر پٹیشن میں ملک ریاض کو ان کی ہاوسنگ سوسائٹی کے لیے ’بحریہ‘ کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ملک ریاض سے منسلک ایک پراپرٹی کی فرم حسین گلوبل نے بحریہ فاونڈیشن کے ساتھ بحریہ ٹاون کے قیام کے لیے 1996ءمیں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔یہ فاﺅنڈیشن وقف ایکٹ 1890ءکے تحت ایک فلاحی ٹرسٹ کے طور پر جنوری 1982ءمیں قائم کی گئی تھی۔ بحریہ فاﺅنڈیشن کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ چیف آف نیول اسٹاف تھے، اور یہ فاونڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر سمیت آٹھ اراکین پر مشتمل تھی۔
فاونڈیشن کے ساتھ جس معاہدے پر ملک ریاض نے دستخط کیے تھے، اس کے تحت پاک بحریہ کے ماتحت ادارے کو نجی ہاوسنگ اسکیم کے لیے ’بحریہ‘ کا نام استعمال کرنے پر دس فیصد حصے کی پیشکش کی گئی تھی۔ بقایا رقم حسین گلوبل، ملک ریاض اور ان کے خاندان کے افراد میں تقسیم ہونا تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…