صنعا (نیوز ڈیسک) امریکہ کی طرف سے یمنی افواج کو دیا جانے والا 50 ارب کا اسلحہ حوثی باغیوں کے ہاتھ لگنے کے خدشات حقیقت کا روپ دھارنے لگے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی فوجی حکام کانگرس کے سامنے دو ہفتے قبل ہی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے ملک پر قبضے کے بعد یمنی افواج کو انسداد دہشت گردی کیلئے دیا جانے والے اسلحہ کا اب ان کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، انہیں یہ بھی علم نہیں کہ وہ اسلحہ اب کس کے استعمال میں ہے۔ اس اسلحے میں ایک فوجی ٹرانسپورٹ جہاز اور نگرانی کیلئے استعمال کئے جانے والے 2 سیسنا جہاز 208 اور 4 ہیلی کاپٹر، گشت کرنیوالی دو کشتیاں، 160 ہموی جیپیں، 4 چھوٹے جاسوس ڈرون، 200 جدید ایم 4 رائفلیں، 250 بلٹ پروف جیکٹس، 300 اندھیرے میں دیکھنے والے آلات، 200 نائن ایم ایم پستور، 12 لاکھ 50 ہزار گولیاں بھی فوجی امداد کا حصہ ہیں اور جو اس وقت جنگجوؤں گروپوں کے ہاتھ لگ چکی ہیں۔ اس وقت ملک کے بیشتر فوجی اڈے حوثیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کے قبضے میں ہیں۔
امریکا کا یمنی فوج کو دیا جانیوالا 50 ارب کا اسلحہ حوثی باغیوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































