کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ متحدہ الیکشن ہار چکی ہے اور کارکنوں کو ڈرانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے فوج اور رینجرز کی موجودگی کے بغیر الیکشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔کریم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنو ںکو مارا گیا ہے اور ہمارا کیمپ اکھاڑا گیااس چیز کو قبل از الیکشن دھاندلی کہتے ہیں اور اس پر الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہیے۔عمران اسماعیل نے واضح کیا کہ کراچی میں نہ بجلی آتی ہے اور نہ پانی ہم اقتدار میں آکر ان کے مسائل حل کریں گے اور کراچی کے لوگوں کو ان کی خوشیاں واپس دیں گے ۔پی ٹی آئی کے رہنما نے واضح کیا کہ عمران خان کی ہدایت ہے کہ اگر کسی کارکن کو خراش تک بھی آئی تو لندن میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کیمپ کی سکیورٹی کیلئے متحدہ کے رہنماوں کی ضرورت نہیں ہے پہلے مارتے ہیں اور پھر سوئم پر آنسو بہانے کیلئے آجاتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر سندھ ضابطہ اخلاق کے ضامن تھے کوئی ان سے پوچھے ایم کیو ایم نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیوں کی ۔
متحدہ الیکشن ہار چکی ہے، فوج اور رینجرز کے بغیر الیکشن کروانے کی ضرورت نہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)
-
عوام کے لیے الرٹ! الرجی اور نزلہ زکام کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین کی تیاری، سول سروس میں بڑی تبدیلیاں تجویز
-
معروف کامیڈین و سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے
-
مسافروں کیلیے الرٹ؛ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کی کئی پروازیں منسوخ
-
طلبہ کیلئے ای بائیکس، ایک لاکھ مزید بائیکس کا اعلان، درخواست کی آخری تاریخ آگئی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
فیول ریلیف اسکیم: عوام کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم شرط ختم کر دی
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب زوردار دھماکے، آگ کے شعلے بلند
-
ملک بھر میں سونےکی قدر میں کمی
-
وفاقی حکومت نے قومی بچت کی سکیموں کے منافع کی شرح میں کمی کردی،نئے ریٹس جاری
-
پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری



















































