پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

آصف علی زرداری کی عمران کو حکومت سے معاہدے پر مبارکباد،پارلیمنٹ میں واپس آنے کی دعوت

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

نوڈیرو(نیوز ڈیسک )پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عمران خان کوحکومت سے معاہدے پر مبارکباد دی اور قومی اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ تمام معاملات کو پارلیمنٹ میں حل کیا جانا چاہیے اس لیے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنا چاہیے ۔عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا’کپتان صاحب!آپ کو مبارک ہو۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن پر ٹرمز آف ریفرنس کافی نہیں ہے الیکشن کمیشن کو مل کر مالیاتی طور پر مضبوط کرنا ہو گا۔آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بات کی جائے اس معاملے پر سب صوبوں کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ان کاکہنا تھا کہ حکومت سے گلاہے کہ انہوں نے ہم سے مشورہ نہیں کیا ہم حکومت کا ساتھ دیں گے کہی ایسانہ ہو کے میاں صاحب آپ کوئی سمجھوتہ کر لے آپ پہلے بھی مجھے جیل میں چھوڑ کر چلے گئے تھے ہمارے کارکنوں نے کوڑے کھائے جیل گئے مگر کسی نے معافی نامہ نہیں لکھ کر دیا۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کو ماضی آگ سے آج بھی خطرہ ہے آج تاریخ شہداءکا حساب مانگ رہی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ بھٹونے مسلمانوں کیلئے کتابیں لکھیں انہیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ کے مسائل بہت زیادہ ہیں جنہیں حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سندھ میں 18،18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خادمین شریفین کی عزت کرتے ہیں ان کیلئے ان کی جان بھی حا ضر ہے مگر مسلم دنیا کو لڑا کر انہیں کمزور کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…