منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

جنسی زیادتی کیس،گرو گرمیت کا اعتراف جرم،سزا کا فیصلہ سنتے ہی کیا حالت ہوئی؟جس نے دیکھا حیران رہ گیابھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے ،ہر طرف آگ ہی آگ

datetime 28  اگست‬‮  2017 |

چندی گڑھ(این این آئی)بھارتی عدالت نے ہندوؤں کے مذہبی رہنما گرو گرمیت رام سنگھ کو جنسی زیادتی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کی خصوصی عدالت کے جج جگدیپ سنگھ نے ہندوؤں کے فرقے ’ڈیرہ سچا سودا‘ کے سربراہ گرو گرمیت رام سنگھ کو 2002 میں اپنی 2 خواتین پیروکار

کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرو گرمیت نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا اور سزا کا فیصلہ سنتے ہی رو پڑا اور اس نے ہاتھ جوڑ کر جج سے رحم کی اپیل کی جبکہ گرو گرمیت کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی ہے ان کے مؤکل کی طبیعت کی خراب ہے اس لیے ان کی سزا کم کی جائے۔ ہنگاموں اور مظاہروں کے خدشے کی وجہ سے جج نے فیصلہ عدالت کی بجائے روہتک جیل میں سنایا جسے عملاً فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیاتھا اور سیکیورٹی کے پیش نظر سزا سنانے والے جج کو بھی ہیلی کاپٹر میں ہریانہ کی جیل لایا گیا۔ فیصلہ آتے ہی مختلف علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور کئی گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔بھارتی حکومت نے گرو کے چیلوں اور مریدوں کو ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیوں سے روکنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ٗ دو ریاستوں ہریانہ و پنجاب کے کئی علاقوں میں فوج تعینات کی گئی جب کہ اسکول اور کالجز کو بند کردیا گیا۔ متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا اور دہلی میں بھی ہائی الرٹ رہا جب کہ پولیس کو شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی دیا گیا۔انتظامیہ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کو 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیا۔ ہریانہ کے علاقے سرسا میں گرو کے پیروکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا

ادھر پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔امریندر سنگھ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے اپنی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ اضافی پولیس ڈائریکٹر جنرل عقیل محمد نے بتایا کہ اگر سماج دشمن عناصر کسی طرح کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔روہتک میں نیم فوجی دستوں کی 23 کمپنیوں کے ساتھ ساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ یاد رہے کہ گرو گرمیت رام کو گذشتہ جمعے کو اس کیس میں مجرم قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے جن میں 39 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…