جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

فخر زمان اور عمر اکمل کی موجیں ہو گئیں، ڈالروں کی بارش 

datetime 27  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ڈرافٹنگ ہو گئی، تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ڈرافٹنگ ہوئی جس میں پاکستانی مایہ ناز بیٹسمین اور چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان کو ڈربن قلندرز نے خرید لیا ہے۔

اس کے علاوہ عمر اکمل جو آج کل پی سی بی کے زیر عتاب ہیں انہیں بھی ہاتھوں ہاتھ لیا گیا ہے۔ عمر اکمل کو کو بینونی زلمی نے ایک لاکھ ڈالر میں خریدا ہے۔ پاکستانی باؤلر جنید خان گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی فرنچائز نیلسن منڈیلا سٹارز کی جانب سے اپنی باؤلنگ کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ پاکستان کے ایک اور مایہ ناز سپنر عماد وسیم ٹیم سٹیلن بوش کا حصہ بن گئے ہیں، اس ڈرافٹنگ میں پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق سمیت 25 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں، جنوبی افریقہ کی اس ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز نومبر سے ہو گا، جنوبی افریقی لیگ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس میں آٹھ ٹیموں کے لیے کل 9 پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈرافٹنگ کے اس عمل میں 25 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام شامل تھے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے ٹکراؤ کی وجہ سے کئی پاکستانی کھلاڑی جنوبی افریقی لیگ کا حصہ نہیں بن سکے ، شاہد آفریدی نے بھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…