اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے علاقے کریم آباد میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملے کے بعد آج نامعلوم افراد کیمپ کا سامان ہی اٹھا کر چلتے بنے۔ ادھر پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے انہوں نے اپنا کوئی کیمپ نہیں ہٹایا۔ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر تمام واقعات سے آگاہ کیا جائے ۔ دوسری جانب گزشتہ شب ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں ایم کیو ایم کے 8 کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ادھر انتخابی مہم کے حوالے سے پی ٹی آئی کا ہم اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور سی ای سی کے ارکان وڈیو لنک سے شریک ہوئے۔ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر تمام واقعات سے آگاہ کیا جائے۔ حلقہ این اے 246 سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عمران اسماعیل نےنجی ٹی و ی سے بات کرتے ہوئے کہا متحدہ ہمیں ڈرانا چاہتی ہے ، متحدہ این اے 246 کا الیکشن ہار چکی ہے ، عمران اسماعیل نے کہا جس وقت کیمپ اکھاڑا گیا وہ موقع پر موجود تھے۔
کراچی :کریم آباد میں نامعلوم افراد پی ٹی آئی کیمپ سے سامان اٹھا کر لے گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
بڑی خوشخبری: سعودیہ نے ایشیا کیلیے تیل کی قیمت 26 برس کی کم ترین سطح پر کردی



















































