اسلام آباد: عوامی تحریک کے کارکنوں نے شاہراہ دستور پر پولیس اہلکار کی گاڑی روک کر ایک اہلکار سے پستول چھین لیا۔ پی ااے ٹی کے کارکنوں نے اہلکار سے کہا کہ واپسی پر اس پستول واپس کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شاہراہ دستور پر عوامی تحریک نے ڈنڈا پرور کارکن ہر گاڑی کی تلاشی دو ماہ سے لے رہے ہیں۔ وکلاء کی گاریوں کی بھی تلاشی لی جاتی ہے۔ لیکن آج تک کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ان کی اس حرکت پر گرفت نہیں کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس اہلکار کا تعلق کہوٹہ تھانے سے ہے۔